15 جون 2009 - 19:30

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایف سی کیمپ پر شدت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق، جبکہ جوابی کارروائی میں کمانڈر سمیت چھ شدت پسند مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی سرحد سے متصل شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ایف سی کیمپ پر شدت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک آفیسر سمیت چار سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور قریبی پہاڑوں میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت چھ شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔